آنیوالی حکومت انتخابات کی پڑتال کیلئے پارلیمانی کمیشن قائم کرے: لیاقت بلوچ

آنیوالی حکومت انتخابات کی پڑتال کیلئے پارلیمانی کمیشن قائم کرے: لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اور دینی جماعتوں کا اتحاد نظام مصطفیؐ کے قیام اور آئین اور جمہوری عمل کی حفاظت کی جدوجہد کے لیے ہے ۔ نظریاتی کارکنان ہار جیت سے بالاتر ہو کر صراط مستقیم پر چلتے ہوئے اپنی انتھک جدوجہد جاری رکھتا ہے ۔ ان شاء اللہ نظام مصطفےٰؐاور غلبہ دین ملک و ملت کا مقدر بنے گا ۔یہی نظام عوام کے دکھ درد کا علاج ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ انتخابات 2018 ء کے لیے مسلسل انجینئرڈ اور من پسند نتائج کا حصول اور بعض عناصر کے لیے ناپسندیدہ قیادت کو منظر سے ہٹانا اور پولنگ ڈے و پوسٹ پولنگ کارستانیاں جاری رکھی گئی ہیں ۔بدقسمتی سے اس ایکسرسائز میں ریاستی اداروں کے حوالے سے سوالات پیدا کردیے گئے ہیں ۔ انتخابات میں افراد کے درمیان مقابلہ اور اختلاف ہوتاہے لیکن ریاست فریق اور جانبدار ہو جائے تو ہیجان پیدا ہوتاہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ہمارا واضح موقف ہے کہ انتخابات 2018 ء دھاندلی زدہ ہیں ، نتائج متنازعہ ہیں ۔ انتخابات کی پڑتال کے لیے نئی حکومت پارلیمانی کمیشن قائم کرے ۔ نئی حکومتوں کو کا م کرنے کا حق ہے لیکن عوامی جذبات کو نظر انداز کرنا خطرناک ہوگا ۔ انتخابات میں دھاندلی کے باوجود دوکروڑ پچاس لاکھ ووٹ حاصل کرنے والی جماعتوں کی آواز سنی جائے۔
لیاقت بلوچ