تحصیل چوبارہ میں حمزہ شہبازشریف‘ احمد علی اولکھ‘ قیصر مگسی کے نام کوئی بھی سرکاری اراضی الاٹ نہیں کی گئی: اسسٹنٹ کمشنر
کروڑلعل عیسن(نمائندہ پاکستان) نیب ملتان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر احمدممتازباجوہ نے شکایت نمبری NABN2018052312783 (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
کی تصدیق کیلئے ڈپٹی کمشنرلیہ کوخط لکھ کر سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ بارے معلومات کیلئے لکھا‘ حمزہ شہبازشریف ‘سابق صوبائی وزیر ملک احمدعلی اولکھ‘ سابق ایم پی اے قیصرخان مگسی پرالزام لگایاگیاتھاکہ انہیں چوبارہ میں سرکاری اراضی غیرقانونی طورپرالاٹ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ نے کوئی اراضی منتقل نہ ہونے کاجواب لکھ دیا۔ احمدممتازایڈیشنل ڈائریکٹرسٹاف ملتان نے ڈپٹی کمشنرلیہ کوبذریعہ سرکاری مراسلہ حمزہ شہبازشریف ولدشہبازشریف ‘سابق چیف منسٹر پنجاب قیصر عباس خان مگسی ولدلعل حسین خان مگسی ‘سابق ایم پی اے صوبائی اسمبلی چوبارہ ملک احمدعلی اولکھ ولدامیرمحمد سابق صوبائی وزیر ایری گیشن بارے ڈپٹی کمشنر لیہ کو یہ معلومات فراہم کرنے کہ ان حضرات نے سرکاری اراضی تحصیل چوبارہ سے اپنے نام منتقل کروالی ہے۔ اس بارے 8اگست کو تمام ریکارڈخورشید عابد انوسٹی گیشن آفیسرنیب ملتان کوپہنچانے کاکہاگیاتھا۔ ڈپٹی کمشنرلیہ نے اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ کواس بارے بذریعہ چٹھی نمبری321میں نیب ملتان کے انویسٹی گیشن آفیسرکو لکھاہے کہ تحصیلدارمحال چوبارہ اورانچارج لینڈ کمپیوٹرسنٹر چوبارہ نے رپوٹ کی ہے کہ حمزہ شہبازشریف ‘قیصرعباس خان مگسی اورملک احمدعلی اولکھ کے نام پرتحصیل چوبارہ میں کوئی سرکاری اراضی الاٹ نہیں کی گئی۔
لیہ کو خط