الحاق شدہ سکولز فنڈز سے محروم، اساتذہ کے گھروں میں فاقے

الحاق شدہ سکولز فنڈز سے محروم، اساتذہ کے گھروں میں فاقے

میرہزارخان(نامہ نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے گزشتہ تین ماہ سے الحاق شدہ سکولز کو فنڈز جاری نہ کیے جس سے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ہزاروں گھروں سے وابستہ اساتذہ کی عید کی خوشیاں ماند پڑنے کا اندیشہ ہے جبکہ گھروں میں فاقے شروع ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایف اے ایس پروگرام سے الحاق شدہ سکولز کو گزشتہ تین ماہ سے فنڈز جاری نہ کیے جس سے ان سکولز سے منسلک ہزاروں اساتذہ کرام اس عید پر بھی خوشیاں نہیں منا سکیں گے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس پروگرام کے تحت سکولوں سے ہزاروں اساتذہ جو اپنے اپنے گھربار چلا رہے کو اس ماہ بھی تنخواہیں نہیں ملیں جس وجہ سے وہ گزشتہ عیدالفطر کی طرح اس بار بھی عید قرباں نہیں منا سکیں گے اور ان کی خوشیاں ماند پڑنے کا اندیشہ ہے۔اس حوالے سے پیف سکولز مالکان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ ماہ سے ہمیں فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے جس وجہ سے ہمارے لیے بہت سارے مسائل پیداہورہے ہیں ‘بہت سارے اداروں کے بل بقایا بچے ہوئے ہیں ہم وہ ادا نہیں کر پا رہے تو اساتذہ کو تنخواہیں کیسے دیں۔ یاد رہے گزشتہ عید الفطر پر بھی پیف سکولز اساتذہ تنخواہ سے محروم رہے تھے۔

عید خوشیاں ماند

مزید : ملتان صفحہ آخر