ملتان سے 476عازمین حج جدہ روانہ

ملتان سے 476عازمین حج جدہ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)حج آپریشن کا سلسلہ جاری گزشتہ روزملتان سے دو پروازوں کے ذریعے 476عازمین کرام جدہ روانہ (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
ہوگئے ہیں ۔سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 801کے ذریعے 320عازمین کرام جبکہ ایئر بلو کی پرواز 870کے ذریعے156عازمین کرام کی حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جدہ روانہ ہوگئے ہیں۔ دریں اثناء ڈائریکٹر حج ملتان نے آخری حج پروازوں کے ذریعے جانے والے عازمین کرام کو پاسپورٹ سمیت دیگر دستاویزات جاری کر دی گئی ہیں‘ اس سلسلے میں ڈائریکٹر حج ملتان ریحان عباس کھوکھر نے حج کمپلیکس میں عازمین کرام کو پاسپورٹ ‘ بیگ و دیگر دستاویزات حوالے کیں اور تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایئر بلو کے ریجنل ہیڈ سید عباس بخاری، اور حمید بھٹی سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے
حج پرواز روانہ