سرائیکی صوبے کا اعلان ہوتے ہی علی پور کو ضلع بنائیں گے

سرائیکی صوبے کا اعلان ہوتے ہی علی پور کو ضلع بنائیں گے

علی پور (نمائندہ پاکستان) کچھ سیاسی قوتیں اپنے احتساب کے خوف سے عمران خان کو وزیر اعظم نہیں دیکھنا چاہتی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ہو گا عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف بیان بازی اچھی سوچ نہیں عمران خان ملک کو کچھ دینے آئے ہیں اب کرپشن کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہونا چاہئے کرپشن کے زہر نے ہماری نوجوان نسل کے چہرے مرجھا دئیے ہیں تحصیل علی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

پور کی ترقی میں نہ کبھی پہلے غفلت کی گئی ہے نہ ہی آئندہ ہو گی سرائیکی صوبہ کا اعلان ہوتے ہی علی پور کو ضلع بنائیں گے اور ترقی کا ایک خوبصورت سفر شروع کریں گے سیاسی مخالفین ہمارے مینڈ یٹ کو تسلیم کریں حالیہ الیکشن میں اپنی شکست کے اسباب کو تلاش کریں انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے ان خیالات کااظہار ایم این اے سردار عامر طلال خان گوپانگ ایم پی اے سید سبطین رضا شاہ بخاری نے چیئرمین سید طاہر رضا کی رہائش گاہ پر عمائدین حلقہ چیئرمین ملک مختیار ڈوگر‘ جام اللہ بخش ٹانوری کونسلر‘ ملک رجب حسین لانگ ‘سردار اجمل خان گوپانگ چیئرمین رانا نور خان چیئرمین ، مولا داد خان پٹھان ،قاسم خان ،جام نسیم ڈمر امداد حسین گوپانگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایم پی اے سید سبطین رضا بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ علی پور کے تمام چیئرمین اور سربراہ تعلیمی ادارہ چودہ اگست کو ملی جوش جذبہ سے منا کر ایک با وقار ملک کے شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

عامر طلال گوپانگ

مزید : ملتان صفحہ آخر