ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان ڈویژن ڈاکٹرشاہد بخاری کی تیسری اہلیہ کاحق مہر‘ خرچہ کیلئے عدالت سے رجوع
ملتان (وقائع نگار)ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان ڈویژن کی تیسری اہلیہ نے حق مہر، ادھار اورخرچہ شادی وصول کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیاہے۔ سٹی گارڈن وہاڑی روڈ ملتان کی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
رہائشی نگہت فاطمہ نے فیملی کورٹ سے رجوع کرتے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کا نکاح وشادی ڈاکٹر شاہد بخاری سے 28جولائی 2017کو ہوئی اور فروری 2018تک آباد رہے۔ اس کے بعد ڈاکٹر شاہد بخاری نے الگ گھر واپڈا ٹاؤن میں رہنا شروع کردیا، جب وہ ان کے دفتر محکمہ صحت جاتی تووہ بات نہ کرتے محض رسمی دعا سلام ہوتی جس پر انہیں دکھ ہوا، پتہ چلانے پر معلوم ہواکہ ڈاکٹر شاہد بخاری پہلے سے شادی شدہ ہیں ایک شادی آمنہ نسیم سے 24مارچ 1989اور دوسری شادی مڈوائف طیبہ سلیم سے کررکھی ہے۔ انہوں نے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انکا حق مہر 3لاکھ روپے طے ہوا۔ شادی کے بعد ڈاکٹرشاہد محمود بخاری نے ایک لاکھ ادھار لیئے اور شادی کا خرچہ بھی مدعیہ کی والدہ اور بھائی نے خود اٹھایا جو 50ہزار روپے تھا ڈاکٹر شاہد بخاری نے خود کو غیر شادی شدہ ظاہر کرکے دھوکہ اور جعلسازی کی ہے۔ لہذا انہیں شادی سے لیکر آج تک کا سابقہ خرچ 20ہزار روپے ماہانہ دلوایا جائے اور آئندہ بھی 20ہزار روپے ماہانہ خرچ ادا کرنے کاپابند کیا جائے وہ اب بھی آباد ہونے کو تیار ہیں انہیں 3لاکھ روپے حق مہر، ادھار کی رقم ایک لاکھ روپے شادی کا خرچ 50ہزار روپے بمعہ ڈگری خرچ بھی لیکر دیا جائے۔
ڈاکٹر شاہد