انتخابات جیتنے اور ہارنے والے دونوں پریشان ہیں، شہلا رضا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ جیتنے اور ہارنے والے دونوں پریشان ہیں، پیپلزپارٹی قیادت کا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ایک خصوصی انٹرویومیں شہلا رضانے کہاکہ پیپلز پارٹی کو اندرون سندھ میں ہرانے کی کوشش کی گئی، ہمارا میڈیا ٹرائل ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد نیا نہیں ہے، بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد ہوچکا ہے، دیکھتے ہیں مستقبل میں کیا ہوتا ہے۔سندھ اسمبلی نے بہت سی قانون سازی کی ہے جس کی تعریف کی گئی، پیپلز پارٹی نے صوبے کے لیے خدامات انجام دیں۔شہلا رضانے کہاکہ کراچی میں امن ن لیگ نہیں پیپلزپارٹی لیکر آئی ہے، ہم نے شہر میں امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے، پی پی نے سندھ میں 100 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے سندھ حکومت کو ایک پائی نہیں دی تھی، کراچی میں ماضی میں لاشیں گرتی تھیں ایسی صورت حال کو پیپلزپارٹی نے کنٹرول کیا۔
Back to Conversion Tool