ڈینش سفیر کی معروف صنعتکار شیخ احسن رشید سے ملاقات

ڈینش سفیر کی معروف صنعتکار شیخ احسن رشید سے ملاقات

ملتان(نیوز رپورٹر )ڈنمارک کے ایمبیسیڈر نے معروف صنعتکار شیخ احسن رشید سے ملاقات کی اور ظہرانے میں شرکت کی ، ڈنمارک کے ایمبیسیڈر رولوز مائیکل پریرا نے آئی ایم جی سی کے پراجیکٹس کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں اس طرز کے صنعتی گروپ کا وجود ایک حوصلہ افزا مر ہے ، پاکستان اور ڈنمارک کے سفارتی تعلقات ہمیشہ مستحکم رہے آئندہ بھی یہ تعلقات خوشگوار اور مستحکم رہینگے ،ڈنمارک سفیر (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

نے شیخ احسن رشید کی طرف سے پیش کردہ پاک ڈینش فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے حوالہ کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاک ڈینش تعلقات کو مزید مظبوط بنایاجائے گا ، شیخ احسن رشید نے کہاکہ آئی ایم اجی سی پاکستان میں صنعتی ترقی کے لئے خدمات سرانجام دے رہا ہے اور ہم اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے ۔باہمی معاونت سے دونوں ممالک کے مابین صنعتی معاہدوں سے باہمی معاہدوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے اور اس سے باہمی سفارتی ، تجارتی وہمہ قسمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا سلسلہ قابل تحسین ہے جسے جاری رہنا چاہیئے ، اس موقع پر شیخ احسن رشید نے ڈنمارک کے سفیر کو آئی ایم جی سی کے متعلق بریفنگ دی اوربتایاکہ آئی ایم جی سی کے ذیلی ادارے حفیظ گھی اینڈجنرل ملزملک بھر میں سماجی اور فلاحی سرگرمیوں ، مفاد عامہ ، خدمت وفلاح انسانیت میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے اور اس کا رخیر کو اپنے لئے باعث اعزاز سمجھتا ہے ،بعدازاں ڈینش سفیر کو آئی ایم جی سی کی طرف سے ملتان کی تاریخ وثقافت پر بنائی گئی ڈاکیو منٹری دکھائی گئی اور ملتان کی تہذیب وثقافت ، ملتانی مصنوعات کے متعلق انہیں آگاہ کیا ،پاک ڈینش فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے حوالے سے بھی مفصل تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ طے کیا گیا کہ اس حوالے سے مشترکہ طور پر کام کرینگے ۔جس سے دونوں ممالک کے روابط میں مز ید قربت لائی جائے گی اور انہیں مزید بڑھایا جائے گا۔

ڈنمارک ایمبیسڈر

مزید : ملتان صفحہ آخر