آئی جی سندھ نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کانوٹس لے لیا

آئی جی سندھ نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کانوٹس لے لیا

کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے ضلع شرقی کے دو تھانوں ٹیپوسلطان اور بہادر آباد کی حدود میں مبینہ طور پر کھلے عام اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے حوالے سے نجی چینل کی فوٹیج/رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری اور انسداد جرائم کے ضمن میں باالخصوص دونوں تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کی کارکردگی اور اقدامات پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے تھانہ ٹیپوسلطان کی جانب سے شہری کی ایف آئی آر FIRکے مبینہ عدم اندراج اور تھانہ ایس ایچ او کے منفی برتاؤ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر انتہائی سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ کے مندرجات پر تفصیلی انکوائری اور تمام تر انضباطی کاروائی سمیت مذکورہ ایس ایچ او کی کارکردگی پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر