کلرسیداں،کباڑ کانے سے ڈینگی لاروابرآمد،ملزم کیخلاف مقدمہ درج

کلرسیداں،کباڑ کانے سے ڈینگی لاروابرآمد،ملزم کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)تھانہ کلر سیداں پولیس نے محکمہ صحت کلر سیداں کی ہدایت پر ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ملزم محمد وسیم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔استغاثہ کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے نلہ مسلماناں روڈ دوبیرن شہر پر واقع کباڑ خانے کو چیک کیا جہاں ملزم نے کباڑ ٹائر وغیرہ جمع کر رکھے تھے۔کباڑ خانے میں ذخیرہ شدہ پانی بغیر کسی احتیاط کے غیر موزوں حالت میں پایا گیاجس کی وجہ سے کباڑ خانہ مچھروں کی پرورش کی آماجگاہ بن چکا تھا جہاں چیکنگ کے دوران ڈینگی لاروا کی آفزائش پائی گئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر