بہاولنگر ریگستان سے 3بچیوں کی لاشیں ملنے کاواقعہ ‘تحقیقات کیلئے 4رکنی کمیٹی تشکیل

بہاولنگر ریگستان سے 3بچیوں کی لاشیں ملنے کاواقعہ ‘تحقیقات کیلئے 4رکنی کمیٹی ...

ملتان (وقائع نگار)حکومت پنجاب نے بہاولنگر ریگستان سے تین بچیوں کی لاشیں ملنے کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے چاررکنی اعلیٰ (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جو اپنی رپورٹ آئندہ سات دنوں میں متعلقہ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی، اس کمیٹی کے سربراہی نگران صوبائی وزیر قانون ضیاء حیدر رضوی کریں گے، جبکہ ممبران میں آر پی او ملتان ایڈیشنل آئی جی کنورشاہ رخ کمشنر بہاولپور ودیگر ہوں گے واضح رہے کچھ عرصہ قبل بہاولنگر ریگستان سے تین بچیاں 11سالہ ثریا، 7سالہ طاہرہ اور 5سالہ اللہ مافی کی لاشیں ملیں، ان بچیوں کے ساتھ بداخلاقی بھی کی گئی جس پر پولیس سمیت دیگر تحقیقاتی ادارے حرکت میں آگئے تھے۔

4رکنی کمیٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر