ڈیل؟ کچہ سے اغوا ہو نیوالے3افراد ڈرامائی طور پر گھر واپس

ڈیل؟ کچہ سے اغوا ہو نیوالے3افراد ڈرامائی طور پر گھر واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) روجھان کے نواحی علاقہ کچہ راضی سے تاوان کیلئے اغوا ہونے والے تین افراد ڈرامائی طور پر گھر پہنچ گئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں سکھانی (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
اور پٹ گینگ کے ڈاکوؤں نے روجھان کے دریائی علاقہ کچہ راضی سے تین افراد شاہد، راشد اور رفیق کو بھاری اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا تھا اور ان کی رہائی کے لئے ان کے ورثا سے لاکھوں روپے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا بتایا گیا ہے ڈاکوؤں اور مغویان کے ورثا کے درمیان بات چیت جاری تھی اور رحیم یار خان پولیس بھی اپریشن کرکے مغویان کو برامد کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے منصوبہ بندی کررہی تھی کہ اچانک مغویان راشد،،رفیق اور شاہد گھر پہنچ گئے مغویان نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کو اطلاع ملی تھی کہ پولیس ان کے خلاف بھر پور کاروائی کرنے والی ہے دوسرا دریا کے پانی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ان کے بھاگنے کے راستے بند ہو رہے تھے اس لئے ڈاکو ان کو وہیں پر چھوڑ کر سندھ کے کسی علاقہ میں فرار ہو گئے ہیں‘ مزید یہ بھی پتا چلا ہے کہ مغویان ایک بااثر سردار کی ڈیل کے ذریعے بازیاب ہوئے ہیں۔
گھر واپس