مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں،دھنی سیداں،مکان میں دراڑیں پڑگئیں

مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں،دھنی سیداں،مکان میں دراڑیں پڑگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد( سٹی رپورٹر)وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار علی گیلانی کے کزن مسلم لیگی راہنماء سید ارشاد علی گیلانی کی ہمشیرہ کا رہائشی مکان یونین کونسل چتھر دومیل دھنی سیداں روانی بیک سائیڈ کے چند قدم کے فاصلے پر تعمیر شدہ رہائشی مکان تباہ مون سون بارشوں کی وجہ سے مکان میں دراڑیں پڑ گئیں ابھی تک ضلعی انتظامیہ کا کوئی افسر متاثرہ خاندان سے نقصان بارے پوچھنے تک نہیں آیا ایف ڈبلیو او کی جانب سے سڑک کی کٹنگ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بھی مکان کو شدیدخطرات لا حق ہوگئے ہیں اہل خانہ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے بھی راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور حفاظتی دیواریں گرنے کا خدشہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے گھر کا قیمتی سامان کمپیوٹر ‘لیپ ٹاپ ‘صوفہ سیٹ الماریاں ‘فریج ‘ٹی وی دیگر گھریلو قیمتی سامان بھی تباہ ہو گیا سید حسن مر تضیٰ گیلانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی جس کی وجہ سے اہل محلہ کے آنے جانے والا راستہ بند شدید طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے رہائشی گھر کی دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں بارش کا سارا پانی گھر میں داخل ہونے سے گھریلو قیمتی سامان تباہ ہو گیا ہے اہل خانہ کئی کئی راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں کسی وقت کو ئی دیوار گر جائے تو قیمتی جان ضائع ہو نے کااندیشہ ہے اہل محلہ کے آنے جانے کا راستہ بھی بند ہوگیا ہے عوام علاقہ نے فی الفور متاثرہ خاندان سے دلی ہمددردی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے معاوضے کی اپیل کی ہے یاد رہے کہ متاثرہ خاندان وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار علی گیلانی کے کزن ہیں ۔