سبق یاد نہ کرنے پر ٹیچر کا بچے پر وحشیانہ تشدد

سبق یاد نہ کرنے پر ٹیچر کا بچے پر وحشیانہ تشدد

چوک سرورشہید(نا مہ نگار) سبق یاد نہ کرنے پر ٹیچر نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔تفصیل کے مطابق چوک سرورشہید کے پرائیویٹ سکول کے ٹیچر محمد شاہد نے سبق یاد نہ کرکے آنے پر طالب علم (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

بلال ولد عبدالشکور پر ڈنڈے سے بہیمانہ تشدد کیا اور ڈنڈے مار مار کر بچے کو ادھ مویا کردیا ۔ بچے کے سارے جسم پر نیلے نشانات بن گئے۔بچے کے والد عبدالشکور نے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے اپیل کی کہ بچے پر ظالمانہ تشددکرنے پر استاد کے خلاف کارروائی کی جائے۔استاد کے خوف سے بچے نے سکول پڑھنے سے ہی انکار کردیا ہے۔

بچے پر تشدد

مزید : ملتان صفحہ آخر