کروڑوں کا فراڈ‘ ڈریم لینڈ ہاؤسنگ سکیم کے مالک کا گھیرا تنگ‘ گرفتاری کا امکان

کروڑوں کا فراڈ‘ ڈریم لینڈ ہاؤسنگ سکیم کے مالک کا گھیرا تنگ‘ گرفتاری کا امکان

ملتان (وقائع نگار) نیب ملتان نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ڈریم لینڈ ہاوسنگ سکیم کے مالک شفیق ولد محمدصدیق کو شہریوں سے کروڑوں کا فراڈ کرنے پر کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتاہے۔مزید معلوم ہوا ہے کہ شفیق کا بھائی ذولفقار (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

بھی اس فراڈ میں شامل ہے۔ذولفقار کی ملتان ،میاں چنوں،میلسی،اور کبیروالا سمیت متعدد اضلاع میں ڈریم لینڈ کے نام سے ہاوسنگ سکیمیں ہیں ،جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔تاہم اس بارے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سکیمیں ترقیاتی اداروں سیمنظور شدہ نہیں ہیں۔اسی طرح خان ڈویلپرز ملتان جن کی خان ولیج اورخان پلازہ سمیت دیگرسکیمیں ہیں،اس کے مالک طیب بلال کے خلاف نیب نے گھیرا تنگ کردیا ہے۔نیب ملتان کی جانب سے طیب بلال کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے،جو کہ آئندہ ہفتے اسے گرفتار کر یں گے۔

کروڑوں کا فراڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر