بھارت نہتے، بے گناہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑڈھا رہا ہے ،عبداللہ گل

بھارت نہتے، بے گناہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑڈھا رہا ہے ،عبداللہ گل

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) محمد عبداللہ گل چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان نے اپنے ایک بیان میں بھارتی قابض فوج کی مقبوضہ کشمیر میں نہتے او ر بے گناہ کشمیریوں پر ظلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہا کہ اس وقت بھارتی قابض فوج کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑڈھا رہی ہے اور مسلم امہ اور اقوامِ متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اس ہفتے کشمیر میں پانچ افراد کو شہد کر دیا گیا ہے ان کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ اپنی حقِ خود ارادیت کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں ۔ اس وقت بھارتی فوج نے ضلع براہمولہ کا مکمل محاصرہ کیا ہوا ہے۔ لوگوں کو اپنے شہداء کو دفنانے کی اجازت بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار اس طرح حقِ خودارادیت کی آواز کوکبھی خاموش نہیں کر سکتا۔ہماری حکومت کی کشمیر کمیٹی کو چائے کہ وہ بھارت سرکار کے اس ظلم کے خلاف مختلف ملکوں کے سربراہان کو اگاہ کرے اور او آئی سی اور اقوامِ متحدہ کے فورم پر اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرے۔ انہوں نے کل اسرائیل کی فلسطینی علاقوں پر بمباری کی شدید مذمت کی جس سے دو حاملہ خواتین اور ایک بچہ شہید ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیل کی خام خیالی ہے کہ فلسطینی آزاد فلسطینی ریاست کا خواب چھوڑ دیں گئے۔ اگر اسرائیل نے اس دنیا میں رہنا ہے تو اسے فلسطینیوں کے حقوق دینے ہوں گئے اور بیت المقدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنا ہو گا اور مکمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف قدم بڑھانا ہو گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر