کراچی میں بھتہ خور پھر سرگرم،تاجر کو واٹس ایپ کے ذریعے دھمکیاں

کراچی میں بھتہ خور پھر سرگرم،تاجر کو واٹس ایپ کے ذریعے دھمکیاں

کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد میں بھتہ خور دوبارہ سے سرگرم ہونے لگے ہیں،لیاری گینگ وار کے کارندوں نے بھتہ طلب کرنے کا نیا طریقہ نکال ڈھونڈ لیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق کراچی میں بھتہ خوروں نے واٹس ایپ کے ذریعے اولڈ سٹی ایریا کے ایک تاجر سے بھتہ طلب کیا ہے اور نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔ذرائع کے مطابق بھتہ خوروں نے محتاط رہتے ہوئے غیر ملکی نمبر استعمال کیا ہے جب کہ واٹس ایپ پیغام میں کہا گیا ہے کہ پیار سے نہیں مانو گے تو گھر میں دری بچھادیں گے، تم چاہ رہے ہو کوئی نقصان ہو۔اطلاعات کے مطابق بھتے کا مطالبہ کرنے والوں کا تعلق لیاری گینگ وار کے فیصل پٹھان گروہ سے ہے اور تاجر نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صورتحال کے حوالے سے مطلع کردیاہے جبکہ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر