بھتہ خوری کے مقدمے میں 2ملزمان کی سزا کالعدم

بھتہ خوری کے مقدمے میں 2ملزمان کی سزا کالعدم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں2ملزمان کی سزا کالعدم قرار دے دی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں سزا پانے والے شکیل اور عمران کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا۔ انسداددہشت گردی عدالت نے دونوں کو 8 ،8 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ پولیس نے ملزمان کو 2017 میں بھتہ خوری کے جرم میں گرفتار کیا تھا،گرفتاری کے وقت ملزمان سے 9 ایم ایم پستول برآمد ہواتھا، پراسیکیوشن ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کے لیے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ملزمان کی اپیل پر فیصلہ چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سنایا ۔

Back to Co

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر