تیسری میمن سپر لیگ اس ماہ کے آخر میں شروع ہوگی

تیسری میمن سپر لیگ اس ماہ کے آخر میں شروع ہوگی

کراچی: میمن سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد رواں ماہ کا آخر میں ہوگا اس ٹی20 لیگ میں پہلی بار تیسرے امپائر کا استعمال کیا جائے گالیگ کے میچز کراچی کے تین مختلف گراونڈ پر کھیلے جائیں گے اس بات کا اعلان لیگ کی افتتاحی تقریب میں کیا گیا تقریب میں لیگ کے جھنڈے، ترانے اور ٹرافی کو بھی متعارف کرایا گیا۔اس موقع پر کھلاڑیوں کا انتخاب شفاف نیلامی کے ذریعے کیا گیالیگ میں300کھلاڑیوں میں سے 140کھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں میں منتخب کئے گئے ان میں میمن اور غیر میمن کھلاڑی بھی شامل ہیں۔اس تقریب میں میمن کمیونٹی کے معروف نام، سابق کھلاڑیوں، سیاستدانوں، صنعتکاروں اور دیگر لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔اس لیگ کے انعقاد میں جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کیاجائے گا اور عالمی کرکٹ کا قوانین کے مطابق عمل کیا جائے گا۔منتظمین نے بتایا کہ اس لیگ کا مقصد بچوں میں حوصلہ افزائی کرنا اور نوجوانوں کو بھرپور تفریح فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیگ کے ڈائریکڑ طیب بالاگاموالا نے کہا کہ لیگ میں سات ٹیمیں حصہ لیں گی ہر ٹیم میں 20کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جن میں 14کا تعلق میمن کمیونٹی سے اور 6کا غیر میمن کمیونٹی سے ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ لیگ کے میچز کا انعقاد راشد لطیف اکادمی، معین خان کرکٹ اکادمی اور ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ میں رات کے وقت کھیلے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ میچ کے بہترین کھلاڑی کو دبئی کا ریٹرن ٹکٹ اور 5000روپے انعام دیا جائے گا۔ اس موقع پر کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈیہڈی نے کہا کہ میمن سپر لیگ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا بہترین ذریعہ ہے اور کاروباری افراد اس کی بھر پور حمایت اور اپنے تعاون کا بھرپور یقین بھی دلایا۔اس مو قع پر سابق ٹیسٹ کھلاڑی اقبال قاسم نے کہا کہ ایم ایس ایل کراچی میں کرکٹ کی فروغ کا بہترین ذریعہ ہے۔اس موقع پر صد ر امپلائرز فیڈریشن پاکستان ماجد عزیر نے اس لیگ کے انعقاد کو سراہا اور اس کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔انہوں نے مذید کہا کہ اسی جذبے سے کا م کیا جائے تو یم ہاکی کو بھی آگے کے جانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر