تھر فاؤنڈیشن اور اے بی بی پاکستان کے مابین معاہدہ

تھر فاؤنڈیشن اور اے بی بی پاکستان کے مابین معاہدہ

کراچی(پ ر) تھر پارکر میں تعلیم کے فروغ کیلئے تھر فاؤنڈیشن اور اے بی بی پاکستان(ABB Pakistan)کے مابین معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ معاہدے کے تحت اے بی بی پاکستان(ABB Pakistan) ، تھرفاؤنڈیشن کی جانب سے اسلام کوٹ میں تعمیر کئے گئے 24اسکولوں میں تھر پارکر سے تعلق رکھنے والے 30سے زائد طلباء کو تعلیمی سال برائے 2018-19میں کیلئے مالی معاونت فراہم کرے گی۔معاہدے پر تھر فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شمس الدین شیخ اوراے بی بی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفسیر نجیب احمد نے دستخط کئے۔اس موقع تھر فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شمس الدین شیخ نے تھری طلباء کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ" پاکستان کے 114اضلاع میں سے تھرپارکرانسانی ترقی کے انڈیکس میں109نمبر پر ہے ۔حتیٰ کے تعلیم اور صنفی برابری شعبے میں بھی تھر دیگر علاقوں کے مقابلے میں بہت پیچھے ہے تاہم ایسا نہیں ہے کہ تھر کے نوجوان باصلاحیت نہیں ہیں بلکہ اس کی بنیادی وجہ تھر میں فعال تعلیمی نظام کا فقدان ہے۔ہم تھر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے علاقے میں پرائمری اور پو سٹ پرائمری اسکولز قائم کرکے تھری بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ہم دیگر کمپنیوں اور تنظیموں کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور اس عظیم مقصد میں ہمارا ساتھ دیں۔اس مقصدکیلئے اپنے نقطہء نظر کی وضاحت کرتے ہوئے ABB Pakistanکے چیف ایگزیکٹو آفیسر نجیب احمد نے کہاکہ بطورایک ذمہ دار کارپوریٹ شہری ABB PAKISTAN کا ایک معاشرتی عزم ہے جس کے بارے میں ہم بہت سنجیدہ ہیں۔ہماری کامیابی کی وجہ یہی ہے کہ ہم اپنی سماجی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے پورا کررہے ہیں۔واضع رہے کہ تھر فاؤنڈیشن توجہ کے ساتھ استحکام اور ترقی کے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے تھر اور اسلام کوٹ میں تعلیم کے شعبے میں ایک واضع تبدیلی لا رہی ہے۔ اپنے شراکت داروں کے ساتھ تھرفاؤنڈیشن تھر کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلے پر عزم ہے اور2018کے اختتام تک 5000بچوں کو فعال تعلیم اسکولوں میں داخل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔تھر فاؤنڈیشن کے بارے میں تھر فاؤ نڈیشن سیکشن 42کے تحت قائم کردہ کمپنی ہے جس کا انتظام سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے پاس ہے۔فاؤنڈیشن کامقصد تھرکے باسیوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بناناہے۔تھر میں کوئلے کے منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ مل کر تھر پارکرکی حالت کو بہتر بنانافاؤنڈیشن کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔فاؤنڈیشن نے زیادہ متاثر علاقوں میں کام کرنے اور تھر پارکر کے لوگوں کی زندگیوں میں ایک معقول اثر کو بڑھانے کیلئے مستقل ترقیاتی اہداف(ایس ڈی جی) کو اپنایا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر