میرپور میں کھادی کے خوبصورت و کشادہ اسٹور کا افتتاح

میرپور میں کھادی کے خوبصورت و کشادہ اسٹور کا افتتاح

کراچی (پ ر) پاکستان کے اعلیٰ معیار کے فیشن ریٹیل برانڈ کھادی (Khaadi) نے اپنا اسٹو ر نیو میرپور سٹی کے مشہور ڈولفن ٹاور میں منتقل کرلیا ہے۔ کھادی کی جانب سے اپنے اسٹور کی اس مقام پر منتقلی کے فیصلے کا مقصد اپنے صارفین کو وسیع اسٹور میں دیدہ زیب ڈیزائن کی حامل مصنوعات کی رسائی دے کر ان کو شاپنگ کا نا قامل فراموش تجربہ فراہم کرنا ہے ۔کھادی کے سی ای او شمعون سلطان نے کہا، "ہم نے گزشتہ دو سالوں میں اپنے ریٹیل اسٹورز کے رقبے کو تقریبا دو گنا کر دیا ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے اور اس اقدام سے پروڈکٹس کے ڈسپلے میں بڑے پیمانے میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ ہم اپنے کسٹمرز کو معیاری کسٹمر سروس بھی فراہم کر سکیں گے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے صارفین کے لئے کھادی ایسی لوکیشن پر موجود ہو جہاں وہ آسانی سے آ سکیں ۔ جب میں صارفین کی بات کرتا ہوں تو میں دراصل پاکستان بھر میں اپنے تمام صارفین کے بارے میں بات کررہا ہوں۔ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ ہمارے بہت سے صارفین پاکستان کے دور دراز علاقوں کے رہائشی ہیں اور ہم انکے پسندیدہ برانڈ کو انکے قریب لانے کے لئے تمام ممنکہ اقدامات کر رہے ہیں ۔ " ڈولفن ٹاور میں قائم کھادی کا نیا اسٹور 13,477 اسکوائر فیٹ پر پھیلا ہوا ہے جس سے نیو میرپور سٹی میں تقریباََ 18 افراد کو روزگار میسر آئے گا۔ اس اسٹور کی افتتاحی تقریب میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے کھیل ، یوتھ اور کلچر، ایم ڈی اے، ایم ڈی ایچ اے اور منگلہ ڈیم افیئرز چوہدری محمد سعید نے اپنے اہل خانہ اور صحافیوں کے ہمراہ شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر