چوہدری نثارنے عوام کی جو خدمت کی اسکی مثال نہیں ملتی،سعید نواز

چوہدری نثارنے عوام کی جو خدمت کی اسکی مثال نہیں ملتی،سعید نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹیکسلا(نمایندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے راہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی دوست ملک سعید نواز نے کہا ہے کہ ہار جیت انتخابی عمل کا حصہ ہے، اہل حلقہ کے مشکور ہیں کہ انھوں نے ہمارے امیدواروں کو سپورٹ کیا ہم اپنی خدمات کا تسلسل جاری رکھیں گے،جس طرح چوہدری نثار علی خان نے اس حلقہ کے عوام کی خدمت کی اسکی مثال نہیں ملتی ،جن جن دوست احباب نے انتخابی عمل کے دوران ہمارا ساتھ دیا اور چوہدری نثار علی خان اور انکی ٹیم کی کامیابی کے لئے بھرپور تعاون کیا انکے بھی مشکور ہیں،ہم نے کبھی سیاست کو زریعہ معاش یا زریعہ پہچان نہیں بنایا بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے لئے عبادت سمجھ کر ادا کیا، مستقبل میں بھی ہماری خدمات عوام کے لئے حاضر ہیں ،ہمارے قائد چوہدری نثار علی خان جو بھی فیصلہ کرینگے ہم انکے ساتھ ہیں ،ہمارا چوہدری نثار علی خان کے ساتھ تعلق کوئی سیاسی ہی نہیں بلکہ ہمارے بزرگوں سے چلا آ رہا ہے ، ہمیں اپنے لیڈر پر فخر ہے کہ اسکا دامن صاف ہے انشااللہ مستقبل میں بھی عوام کی خدمت کا عمل جاری رہے گا۔