نیول چیف کا شمال بندر میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ

نیول چیف کا شمال بندر میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شمال بندر میں قائم پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں کی آپریشنل تیاری کا جائز ہ لیا ۔شمال بندر آمد پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے چیف آف دی نیول اسٹاف کا استقبال کیا۔ بعد ازاں انھیں اس علاقے کی اسٹریٹیجک اہمیت اور یہاں تعینات بٹالین کی جانب سے اس ساحلی حصے کے دفاع کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔نیول چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیااور سمندری دفاع کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت چوکنا رہنے پر زور دیا۔ نیول چیف نے اس ساحلی بیس پر تعینات جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ملک کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے ان کے عزم اور بے لوث جذبے کو سراہا۔ انھوں نے جنرل الیکشن 2018 کے کامیاب انعقاد میں پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی شرکت پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر