راولپنڈی حقیقی معنوں میں پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت ہوا،راشدحفیظ

راولپنڈی حقیقی معنوں میں پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت ہوا،راشدحفیظ

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما بدر منیر قریشی نے نو منتخب ممبرصوبائی اسمبلی راجہ راشد حفیظ،کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی حقیقی معنوں میں تحریک انصاف کا قلعہ ثابت ہوا،انہوں نے کہا کہ پی پی16 میں تحریک انصاف کی کامیابی کا سہرا تحریک انصاف کے کارکنوں اور خصوصاً چوہدری فاروق اعظم اور فواد حسین بٹ کو جاتا ہے ،جن کی دن رات شبانہ روز محنت سے پی پی 16میں تحریک انصاف کو تاریخی کامیابی ملی،بدر منیر قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کرے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پی پی 16کے کارکنوں کی جانب سے رکھی گئی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،بدر منیر قریشی نے کارکنون کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی مضبوطی میں اہم کردار کارکنان کا ہے جن کی محنت سے ان کی جماعت آج راولپنڈی شہر سے کلین سویپ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر