ٹی ایم او میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کا نا جائز تجاوزات کیخلاف آپریشن

ٹی ایم او میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کا نا جائز تجاوزات کیخلاف آپریشن

ٹیکسلا(نمایندہ خصوصی)ٹی ایم او میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کا شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن،متعدد دوکانداروں کو جرمانے وارننگ اور بھاری تعداد میں ریڑیاں اور سامان قبضے میں لے لیا گیا، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلا کی ہدایت پر ٹی ایم او میان عثمان نے دیگر عملے کے ہمراہ ٹیکسلا ریلوے روڈ ، فیصل شہید روڈ، ٹھٹھہ خلیل روڈ اور چوک سرائے کالا میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ،متعدد دوکانداروں کو جرمانے کئے اور وارننگ دی، جبکہ کثیر تعداد میں ریڑیاں اور سامان بحق سرکار ضبط کر لیا گیا،شہریوں نے اس اقدام پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر