زندہ قومیں ہی اپنی آزادی کی قدر کرتی ہیں۔کمشنر راولپنڈی

زندہ قومیں ہی اپنی آزادی کی قدر کرتی ہیں۔کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی ( سٹی رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈیژن ور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر کی ہدائت پر راولپنڈی میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتما م شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس ڈبل روڈ پر جشن آزادی ٹوئن سٹی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ منعقد کی گئی جس کا افتتاح مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر اولپنڈی طارق سلام مروت نے کیا اس موقع پر سپورٹس آفیسر وحید بابر ، صوبائی کوچ یاسمین اختر ،پاکستان ٹیبل ٹینس اکیڈمی کی صدر صنم یاسین، راولپنڈی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ندیم ساجد ، ٹیبل ٹیبل ٹینس کوچ رفیق سر حدی بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کے زندہ قومیں ہی اپنی آزادی کی قدر کرتی ہیں کھلاڑی قوم کا سرما یا ہوتے ہیں اور وطن کی اس خوبصورت تصویر میں کھلاڑی ہی رنگ بھرتے ہیں، آزادی اللہ پاک کی ایک نعمت ہے اور غلامی ایک لعنت ہے آزادی کی زندگی کا ایک سانس غلامی کی زندگی کے ہزار سالوں سے بہتر ہے ۔ آج ہمارے دل خوشیوں سے لبریز ہیں کہ ہم اپنا جشن آزادی منا رہے ہیں۔تقریب سے سپورٹس آفیسر وحید بابر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے وطن کے حقیقی سفیر ہیں اور ان بین الاقوامی کھیلوں مقابلوں میں شامل ہونے والے ہمارے کھلاڑی جیت کر ملک کا نام روشن کرتے ہیں اور ہماری پہچان بنتے ہیں۔جشن آزادی ٹوئن سٹی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں جڑواں شہروں سے150 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جس میں گرلز سنگل،مینز سنگل اور انڈر 12 کے مقابلے شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر