کینٹ میں ممبران کینٹ کیوجہ سے کارکنوں کو اہمیت نہیں دی جارہی،نصراللہ ملک

کینٹ میں ممبران کینٹ کیوجہ سے کارکنوں کو اہمیت نہیں دی جارہی،نصراللہ ملک

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی کے ڈویژنل صدرنصراللہ ملک نے کہا ہے کہ کینٹ میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے تمام سیاسی پارٹیاں ورکرزکو بہت اہمیت دیتی تھیں مگرجب سے بلدیاتی نمائندے منتخب ہوئے ہیں ن لیگی قیادت نے ورکز کو اہمیت دینا چھوڑدی ہے صرف ممبران کینٹ بورڈسے ہی مشاورت کی جاتی ہے کسی بھی سیاسی پارٹی کی اصل طاقت اس کے مخلص اورمحنتی کارکن ہی ہوتے ہیں اورجب کارکنوں کو کنارے لگادیا جائے تو سیاسی پارٹیوں کا رابطہ عملاً عوام سے کٹ کررہ جاتا ہے مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کوچاہیے وہ بورڈ ممبران کیساتھ ساتھ ورکز کو بھی اہمیت دیکر ان سے براہ راست رابطے میں رہے ان خیالات کااظہارانہوں نے خواجہ کارپوریشن اڈیالہ روڈ پرمسلم لیگ ن کے کارکنان کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،نصراللہ ملک نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی ورکرزکی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتی کیونکہ سیاسی جماعتوں اورقائدین کا پیغام گھرگھر ورکرز ہی پہنچاتے ہیں ان ہی کے مشوروں سے علاقوں میں موجود مسائل حل کیے جاتے ہیں لوگوں کی مشکلات ورکرزکے ذریعے ہی قیادت تک پہنچتی ہیں عوام اورقیادت کے درمیاں ورکر ایک پل کاکرداراداکرتے ہیں لہذاورکرزکی اہمیت کو سمجھتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت انہیں عزت دے اور مشاورتی عمل کا انہیں حصہ بنائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر