کشمیر حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے،میراکبر

کشمیر حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے،میراکبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت نے دو سال میں عوامی مسائل کے حل اور تعمیر وترقی کے لئے قابل قدر اقدامات اٹھاے ہیں جس پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور پوری کابینہ مبارکباد کی مستحق ہے حکومت نے این ٹی ایس ذریعہ سے غریب اور امیر کے تعلیم یافتہ اور بے روزگار بچوں کو ایک ہی صف میں لاکھڑا کیا ہے تاکہ وہ میرٹ اور اہلیت کی بنیا دپر روزگار حاصل کرسکے جن کے ثمرات مسلم لیگ ن کی دو سال حکومت کے دوران عوام کے سامنے ہیں مسلم لیگ ن کے منشور نے ملک کو ترقی و خوشخالی کی راہ پر گامزن کیا حکومت آزادکشمیر میں ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کررہی ہے اس سلسلہ میں پورے آزادکشمیر میں میگا پراجیکٹس بنائے جارہے ہیں جس سے آزادکشمیر خوشخالی کی جانب گامزان ہے آزاد کشمیر مین زیادہ تر افراد د یہاتوں میں آباد ہیں ان کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے امیر اور غریب کی تفریق کو ختم کر کے میرٹ بحال کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عوام کو ہسپتالوں میں مفت ایمرجنسی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس سے آزادکشمیر بھر میں روزانہ ہزاروں غریب افراد کو صحت کی سہولیات میسر�آرہی ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے وسائل عوام کی ملکیت ہیں حکومت ان وسائل کو استعمال کرنے کیلئے مناسب حکمت علمی بنا رہے ہیں تاکہ ان وسائل کو اسعتمال کر کے خطے میں خوشحالی لائی جا سکے آزادکشمیر کی خوشحالی اور عوامی ترقی ریاست کی معاشی خودکفالت کی بنیاد ایکٹ 74میں ترمیم میں ترمیم کی گئی آزادکشمیر کے اندر لوگوں کو برابری کی بنیاد پر ترقی خوشحالی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے وسائل درکار ہیں جن کی فراہمی کے لئے حکومت منصوبہ بندی کر رہی ہے وزیر جنگلات نے کہا کہ و زیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت آزادکشمیر بھر میں چھوٹے چھوٹے منصوبوں کے تحت سڑکیں ودیگر ترقیاتی منصوبہ جات پر کا م تیزی سے جاری ہے اس سے لوگوں کو ان کی بنیادی سہولیات میسر کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہ آزادکشمیر کے اندر میرٹ کی بحالی اورقانون کی حکمرانی ،بلا تخصیص تعمیر و ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا کر دکھاے ہیں ماضی میں صرف سیاسی ضروریا ت پر کام ہوتے تھے اب پبلک سروس کمیشن میں کسی کو جرات نہیں سفارش کر سکے ،این ٹی ایس کے نظامسے غریبوں کے لائق بچے میرٹ پر آگے آے ہیں اب ریاست کی بہتری کے لیے تمام اداروں اورمعاشرے کو اپنی اجتماعی ذمہ داری پوری کرنی ہو گی ا راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزادکشمیر کے اندر بہترین حکومت کے قیام کی کوششوں میں کامیابی کے بعد تعمیر وترقی کا جام پہیہ چلانے میں بھی کامیاب ہوگئی ہے موجودہ بجٹ میںآزاد کشمیر بھر میں تعمیر و تر قی کے جھال بچھارہے ہیں انھوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے فائرنگ سے متاثر علاقوں میں بروقت امدادی کارروائیوں کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے وزیر جنگلات نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن تحریک آزادی کشمیر کی نگہبان ہے اور مظلو م کشمیر ی عوام کی مکمل آزادی تک ان کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی اور کشمیر یوں کی مکمل آزادی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔