ایبٹ آباد ،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
ایبٹ آباد( نامہ نگار)ضلعی پولیس سربراہ کی خصوصی ہدایت پر ایبٹ آباد کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کا مشن ایس ایچ او حویلیاں ہادی پرستان کی زبردست کاروائی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون اس سلسلے میں محمد صابر ولد عبدالقدیر سکنہ برسین حویلیاں سے 2035 گرام چرس، آدم خان ولد سلطان سے 652 گرام چرس، نوید ارشد ولد محمد ارشد سکنہ بٹالہ سے 600 گرام چرس، بلاول ولد منظور سکنہ شنکیاری سے 255 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات قائم کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔