پولیس لائن کوہاٹ میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح

پولیس لائن کوہاٹ میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح

کوہاٹ (بیورورپورٹ)ایس ایس پی ایف آرپی کوہاٹ میاں امتیاز گل نے جمعہ کے روزپولیس لائن کوہاٹ میں پودالگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔انہوں نے اس موقع پر شجر کاری کی اہمیت و فوائد کو اجاگر کرتے ہوئے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سے اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی دھرتی کو سرسبز و شاداب بنائیں۔ موقع پر موجود افراد نے بھی پودے لگائے۔پروگرام کے اختتام پر وطن عزیز کی بقاء و سلامتی اور شجرکاری مہم کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر