کوہاٹ میں کومبنگ آپریشن ،34 مشتبہ گرفتار

کوہاٹ میں کومبنگ آپریشن ،34 مشتبہ گرفتار

کوہاٹ (بیورورپورٹ)کوہاٹ گمبٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں خود کار ہتھیار برآمد کرکے 34مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ سہیل خالد کی قومی ایکشن پلان میں شامل انسداد جرائم کے نکات پر من وعن عملداری کے حوالے سے جاری کردہ احکامات کے تحت ضلع بھر میں جاری کارروائیوں کے تسلسل میں ڈی ایس پی صدر روخان زیب کی زیر نگرانی پولیس نے جمعۃ المبارک کی صبح گمبٹ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کا انعقاد کیا ۔ایس ایچ او تھانہ گمبٹ محمد اقبال کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے گاؤں سیاب ،گنڈیالی اور کمر کلے کی آبادی کا محاصرہ کرتے ہوئے ٹارگٹڈ مقامات پر اچانک چھاپے مارے جسکے نتیجے میں 34مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلاشنکوف،دو رائفل،دو بندوق،چار پستول ،سات چارجرز اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے۔آپریشن میں زیر حراست تمام افراد کو فوری طور پر تھانہ گمبٹ منتقل کردیا گیا جہاں ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں بعض افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر