مردان ،مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ ،بیٹا جاں بحق ،باپ 2 بیٹوں سمیت زخمی

مردان ،مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ ،بیٹا جاں بحق ،باپ 2 بیٹوں سمیت زخمی

مردان (بیورورپورٹ) پارہوتی کے علاقہ اوچ ایراب میں مسلح ڈاکوؤں نے باپ بیٹوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بیٹا جان بحق جبکہ باپ دوبیٹوں سمیت زخمی ہوگیا واردات کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس رپورٹ کے مطابق واقعہ جمعہ کی علی الصبح اس وقت پیش آیا جب سید کریم ولد شیرافضل اپنے بیٹوں کے ہمراہ نمازفجر کی ادائیگی کے لئے مسجد سے واپس جارہے تھے کہ گھر سے نکلتے ہی مبینہ ملزمان بھائی اسماعیل ،ابراہیم اورقدیم زبردستی ان کے گھر میں داخل ہونے لگے مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے سیدکریم اس کے بیٹے بخت بلند،محمد اور سرگند خان لگ کر شدیدزخمی ہوگئے اوربعدازاں سرگندخان نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا واردات کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر