عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے :ڈی پی او ہنگو

عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے :ڈی پی او ہنگو

ہنگو(بیورورپورٹ) ہنگو پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے ساتھ ساتھ عوامی خدمات کی انجام دہی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔کمانڈ ا ینڈ کنٹرول سسٹم ہر حال میں برقرار رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو پیر شہاب علی شاہ نے اپنے دفتر میں پولیس افسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عمر حیات خان ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز ڈی ایس بی انچارج شکور احمد خان موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے دلوں پر راج کریں محنت دیانتداری اور اخلاص کے ساتھ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو ۔انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی پر پولیس افسران کو انعامات سے نوازا جائے گا اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے پولیس افسران پر واضح کیا کہ سفارشی کلچر کو ختم کرکے میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کے بعد پولیس میں تبادلے و تعیناتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جس کو بھی کوئی جائز مسئلہ ہو ان کو قانونی دائرے کے اندر رہتے ہوئے حل کریں گے انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر