غیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام پر پابندی

غیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بنوں علی محمد اصغر نے ضابطہ فوجداری دفعہ 144 کے تحت ضلع بنوں کی حدود میں غیر قانونی مویشی منڈیوں اور میلوں کے انعقاد پر 18 دن کے لئے مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ ڈی سی آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق غیر قانونی مویشی منڈیوں پرپابندی 8 اگست سے 25 اگست 2018 ء تک تا حکم ثانی لگائی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان دفعہ 188 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔