صوابی ،رشتہ کے تنازعہ پر خاتون قتل

صوابی ،رشتہ کے تنازعہ پر خاتون قتل

صوابی( بیورورپورٹ) موضع سر د چینہ میں رشتہ کے تنازغہ پر دیر سے تعلق رکھنے والی خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ گل زادہ سکنہ بنی کوٹ دیر حال سرد چینہ صوابی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ فاروق اور شیراز علی ساکنان شرینگل دیر نے ان کے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کی صاحبزادی مسماۃ(ن) گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی وجہ قتل تنازغہ رشتہ بیان کی ہے کالو خان پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر