پی پی تحصیل درگئی کی جانب سے بلاول زرداری شکست کی تحقیقاتی کمیٹی مسترد

پی پی تحصیل درگئی کی جانب سے بلاول زرداری شکست کی تحقیقاتی کمیٹی مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل درگئی کے نظریاتی کارکنوں نے حلقہ این اے 8ملاکنڈ کیلئے بلاول بھٹو کے شکست جاننے کیلئے قائم تحقیقاتی کمیٹی مسترد کر دی ،تحقیقاتی کمیٹی کیلئے سینٹر بحرمند تنگی اور فیصل کریم کنڈی کے نام قبول نہیں۔صوبائی صدر ہمایون خان عام انتخابات میں پارٹی کی خراب کارکردگی پر صوبائی صدارت سے فوری مستعفی ہوجائے۔ملاکنڈ میں پارٹی کو مذید تباہی سے بچانے کیلئے محمد علی شاہ باچہ پارٹی نظریاتی کارکنوں کے حوالہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل درگئی کے مختلف یونین کونسلوں کے عہدہ داروں یوسی سخاکوٹ بانڈہ جات کے حاجی لیاقت ، یوسی کوپر کے صدر سیدکرم، طارق خان، قیوم، یوسی ہیروشاہ کے صدر ڈاکٹر علی خان، یوسی بدرگہ کے امان گل، یوسی مہردے کے نثار، حبیب الرحمان، سخاکوٹ جدید کے ثناء اللہ اور نوید خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 8ملاکنڈ کیلئے بلاول بھٹو زرداری کے ملاکنڈ کیلئے الیکشن کواڈنیٹر اعظم افریدی، سابقہ صوبائی صدور سردار علی خان، ظاہر علی شاہ، رحیم داد خان اور نجم الدین خان پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں پارٹی اب بھی مضبوط ہے۔ مگر ہمایون خان اور محمد علی شاہ باچہ نے اس کو ٹھیکداروں کے حوالے کیا ہے ۔ اور ٹھیکداروں نے اپنے مفادات کیلئے پارٹی کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا ہے۔ مخلص اور نظریاتی ورکرز نظرانداز ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نظریاتی کارکنوں نے پارٹی چےئرمین بلاول بھٹو کو ووٹ دیا ہے جبکہ محمد علی شاہ باچہ نے اپنے لئے ووٹ مانگا ہے جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں ۔ہم شہید زوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو کے نظریاتی کارکن ہیں اور ہمیں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد ہیں۔