ہنگو ،ڈریگن سیکورٹی کمپنی کے گا رڈز تنخواہوں سے محروم
ہنگو (بیورورپورٹ)پاسپورٹ آفس ہنگو میں تعینات ڈریگن سیکیورٹی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز گزشتہ ایک سال سے تنخواہوں سے محروم۔ کمپنی ایگریمنٹ کے مطابق فی سیکیورٹی گارڈ کی ماہانہ تنخواہ 15ہزار روپے ہے جبکہ ان کو 6ہزار روپے ملتے ہیں ڈریگن سیکیورٹی کمپنی نے ایک سال کا مکمل تنخواہ دئیے بغیر عید کے لئے صرف 13-13ہزار روپے بھیج دئیے ہیں۔ سیکیورٹی گارڈز نے پیسے لینے سے انکار کر دیا۔ ایک سال سے بقایا یکمشت تنخواہیں دینے کا مطالبہ۔ اس حوالے سے پاسپورٹ آفس ہنگو میں تعینات ڈریگن سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز ملک فیروز ،محمد نواز اور محمد شعیب نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے اپنے کمپنی ڈریگن سیکیورٹی کمپنی کی طرف سے ایک سال کی تنخواہیں بقایا ہیں ہمارے بار بار درخواستیں دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی ۔بھرتی کمپنی ایگریمنٹ کے تحت ہماری ماہانہ تنخواہ 15ہزار روہے ہے جبکہ ہمیں 6-6ہزار روپے ملتے ہیں جبکہ بقایا 9ہزار روپے کہاں غائب ہوتے ہیں ہمیںآج تک معلوم نہیں ہو سکا۔ اس کے باوجود گزشتہ ایک سال سے ہمیں تنخواہیں نہیں ملیں اورہمارے گھر اور اہل و عیال کا گزارا اسی تنخواہ پر ہے جبکہ کوئی دوسرا ذریعہ معاش بھی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سے بند تنخواہیں دینے کی بجائے عید کیلئے ہم کو صرف13-13ہزار روپے کمپنی کی طرف سے ارسال کیے گئے ہیں جو ہم نہیں لیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ سال کی بند تنخواہیں یکمشت دئیے جائیں بصورت دیگر ہم عدالت کا دروازاہ کھٹکٹانے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سوموٹو ایکشن ینے کا مطالبہ کیا ہے۔