نیشنل کونسل ہومیوپیتھی انتخابات میں شاہین گروپ کی جیت

نیشنل کونسل ہومیوپیتھی انتخابات میں شاہین گروپ کی جیت

پشاور( پ ر)نیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی کے انتخابات میں شاہین گروپ نے میدان مار لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منعقد ہونے والے نیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی کے انتخابات میں شاہین گروپ سے ڈاکٹر سعید الرحمن خٹک پہلے نمبر پر اور ڈاکٹر راحیل محمد دوسرے نمبر پر زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ اس کامیابی کے بعد وہ صوبہ خیبر پختونخوا کی طرف سے نیشنل کونسل ہومیوپیتھی کی نمائندگی کرینگے۔ اس انتخاب میں کل دو سو سیٹوں پر سات ممبران میں مقابلہ ہوا۔ جس میں آل KPKمیں ہومیو ڈاکٹروں نے ووٹ کاسٹ کئے اور شاہین گروپ کے ڈاکٹر سعید الرحمن خٹک اور ڈاکٹر راحیل محمد کامیاب قرار پائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر