ملک مسعود اعوان ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سب ڈویژن حویلیاں کے صدر منتخب

ملک مسعود اعوان ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سب ڈویژن حویلیاں کے صدر منتخب

ایبٹ آباد( نامہ نگار)ملک مسعود اعوان ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سب ڈویژن حویلیاں کے صدر منتخب ہو گے ،ورکرز کے حقوق اور تحفظ کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کروں گا حویلیاں شہر سے تعلق رکھنے والے واپڈہ یونین کے متحرک کارکن ملک مسعود اعوان کو آل پاکستان ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سب ڈویژن حویلیاں کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا نو منتخب چیئرمین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونین کا مقصد ورکرز کے حقوق اور ان کی فلاح وبہبود ہے جس کے لئے میں ہر فورم پر آواز بلند کروں گا انہوں نے یونین کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر