حیات آباد کے پوش علاقے میں منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے حیات آباد کے پوش علاقے میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں منشیات کے خلاف جاری مہم میں پشاور پولیس کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں چند دنوں میں پشاور پولیس نے منشیات فروشوں او ر منشیات سمگلروں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس،ہیروئن اور آئس برآمد کر لی ہے،جاری مہم کے دوران اے ایس پی حیات آباد وقار عظیم کھرل کو با خبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ ضلع خیبرکی طرف سے ایک شخص منشیات از قسم چرس ، آئس وغیرہ لاکر مختلف گاہکوں پر فروخت کرنے میں ملوث ہے اور عادی منشیا ت فروخت ہے، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے تھانہ تاتارا کے ایس ایچ او افضل خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ F.9 ڈبل روڈ فیز6 حیات آباد میں مخبر کی نشاندہی پر ایک شخص کو قابو کرکے جس نے اپنا نام شاہد ولد محی الدی سکنہ ٹیڈی بازار جمرود حال فیز 6 بتلایا،جس سے تلاشی لینے کے دوران 3 پیکٹ اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج کر کے حوالات منتقل کر دیا۔کیپٹل سٹی پولیس منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بر سر پیکار ہے جس میں اپ تک پشاور پولیس کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہے جبکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے اور معصوم شہریوں کو اس کی مضر اثرات سے بچانے کیلئے منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔