ڈیرہ میں تیز رفتار بس بے قابو ،60 مسافر زخمی

ڈیرہ میں تیز رفتار بس بے قابو ،60 مسافر زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کوئٹہ سے ڈیرہ اسماعیل خان آنیوالی مسافربس درابن کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکرحادثے کاشکار‘60کے قریب مسافرزخمی ‘واقعہ کی اطلاع پرپاک فوج کے جوانوں نے گاڑیوں میں زخمیوں کوسی ایم ایچ اورسول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے مسافروں کو لے کرمسافربس کوئٹہ سے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے درابن کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے سے بس حادثے کا شکارہوگئی جس سے بس میں سوار60مسافرمعمولی اورشدیدزخمی ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع پرپاک فوج کے جوان موقع پر پہنچ گئے اورانہوں نے زخمیوں کوطبی امداد کی فراہمی کے بعد گاڑیوں میں سی ایم ایچ ڈیرہ اورسول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاجہاں دومسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ حادثے میں مسافربس کو بھی شدیدنقصان پہنچا۔

Back

مزید : پشاورصفحہ آخر