پشاور ،14 اگست کو واٹر سپلائی اینڈ سنیٹیشن کا عملہ ڈیوٹی دے گا

پشاور ،14 اگست کو واٹر سپلائی اینڈ سنیٹیشن کا عملہ ڈیوٹی دے گا

پشاور( سٹاف رپورٹر)مجاز حکام نے حکم دیا ہے کہ پشاور کے لوگوں کو پانی کی فراہمی اور نکاسی آب بشمول کوڑا اور گندگی ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانے کے لئے 14 ۔اگست کو یوم آزادی کے موقع پر سرکاری تعطیل کے باوجود واٹر سپلائی اینڈ سینٹیشن کا عملہ ضروری خدمات کے ایکٹ 1958 کے تحت اپنے فرائض منصبی ادا کرتا رہے گا۔ اس امر کا اعلان جنرل منیجر واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور کی جانب سے کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر