کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں ...

ایبٹ آباد( نامہ نگار)کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد(CUI)، ایبٹ آباد کیمپس اور کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کے درمیان مفاہمت کی یاداشت MoUپر دستخط کئے گئے۔ یہ تقریب کامسیٹس ایبٹ آباد کے ڈائریکٹر آفس میں منعقد کی ہوئی۔ اس تقریب میں ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر تمغہ امتیاز نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس MoUکا مقصد تعلیمی ،سائنسی، تحقیق اور تربیت کے شعبہ جات میں باہمی تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینا اور انسانی ترقی میں مدد کرنا شامل ہیں۔ اس دستاویز پر کامسیٹس یونیورسٹی کی طرف سے ایڈیشنلرجسٹرار جناب سعادت اقبال اورکنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال کی جانب سے ہسپتال کے MSڈاکٹر جاوید خان تنولی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر ارشد پرویز نے اس مفاہمت کی یاداشت کو ایک انقلابی قدم قرار دیا اور اُمید کااظہار کیا کہ اس سے میڈیکل کے شعبے میں تحقیق کی نئی راہیں ہموار ہونگی۔ اس مفاہمت سے جہاں کامسیٹس یونیورسٹی کے Pharm-Dکے طلبہ کو عملی تحقیق میں مدد ملے گی وہاں مقامی ہسپتال کو بھی کارآمد انسانی وسائل فراہم ہونگے۔ اس موقع پر ریکٹر کامسیٹس پروفیسر ڈاکٹرراحیل قمر نے اپنے اس عزم کااظہار کیا کہ کامسیٹس یونیورسٹی معاشرے کی فلاح و بہبود میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی اور اپنابھرپور کردار ادا کرے گی ۔تقریب میں چیرمین فارمیسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر طاوئس خان ،ایڈیشنل رجسٹرارکرنل انجم شاہ ،ہیڈفارمیسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبدالجبارشاہ و دیگر نے شرکت کی اور اس یاداشت کو احسن قدم قرار دیا اوراس سمت میں جاری کوششوں کو سراہا

مزید : پشاورصفحہ آخر