ٹانک میں ضلعی حکومت کی جانب سے قبائلیوں پر خود ساختہ ٹیکس لاگو

ٹانک میں ضلعی حکومت کی جانب سے قبائلیوں پر خود ساختہ ٹیکس لاگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)ضلعی حکو مت کے سوتلی ماہ جیسا سلوک جنوبی وزیرستان کے قبا ئلیوں پر خودساختہ ٹیکس لاگو کر دیاگیا وفاقی وزیرداخلہ ،وزیراعلی کے پی کے ،کمشنر ڈیرہڈویڑن سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلعی ناظم ٹانک نے ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے سنگم پر واقعہ ٹانک سٹی سے 20 کلو میٹر دور کوڑ کے مقام پر ایک خودساختہ چیک پوسٹ قائم کیا ہے جہاں پر ڈسٹرکٹ کو نسل ٹانک کے ایک سرکاری اہلکار کو بیٹھا کر جنوبی وزیرستان جانے والے تما م اشیاء خورد نوش ،مال مویشی ،بلڈنگ میٹریل ،اینٹ سریا سمنٹ خشت ٹیر گارڈر وغیرہ پر ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے گزشتہ روز چیک پوسٹ پر موجود سرکاری اہلکار نے بتا یا کہ جنوبی وزیرستان جانے والے گا ٰڑیوں سے متذکرہ بالا اشیاء پر مختلف ٹیکسز جو 500 سے لیکر 2000 روپے تک بنتا ہے لیا جاتا ہے جس کی مد میں یومیہ پچاس ہزار سے لیکر 2 لاکھ تک ٹیکس وصول کیا جاتا ہے ا ن کا کہناتھا کہ یہ ٹیکس ضلعی حکومت کے ایک کلرک کے پاس روزانہ جمع کیا جاتا ہے تاہم ہمارے ذرایع کے مطابق مذکررہ ٹیکس 50 ہزار سے لیکر ایک لاکھ روپے تک بنتا ہے جو قومی خزانے کی بجائے ضلعی حکمرانوں کے جیب میں چلا جاتا ہے دریں اثناء4 ائل ٹینکرز ایسوسیشن کے عہدیدار سیرات خان ،ہمایوں،حمید اللہ، میر سلام اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک جانب جنوبی وزیرستان کے قبائل آپریشنوں کے باعث بری طرح متاثر اور نڈھال ہیں اب جب کہ جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے دوسری جانب ضلعی حکومت ٹانک نے ہم پر خودساختہ ٹیکس ان اشیاء پر عائد کر دیا ہے جو ٹانک سٹی کی بجائے ہمیں براہراست پنجاب اور کے پی کے کے دوسرے شہروں سے نیشنل ہائی وے پر بائی پاس کے راستے آتی ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے بھتہ خور اہلکاروں کو ٹانک پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے اور وہ بھی بھتہ پرمعمور اہلکاروں پر پہرا دیتے ہیں ٹرانسپورٹروں نے،کمشنر ڈیرہ ڈویڑن سے اس خورد برد میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے سمیت مذکرہ ٹیکس کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیابعد میں ٹرانسپورٹروں نے ٹانک وزیر ستان روڈ پر گاڑیاں کڑی کرکے احتجاج کیا۔