پشاور ،ضلعی حکومت کی ملکیت پر قبضہ کی کوشش ناکام ،5 گرفتار

پشاور ،ضلعی حکومت کی ملکیت پر قبضہ کی کوشش ناکام ،5 گرفتار

پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلعی حکومت کی رات گئے کارروائی ، دلہ زاک روڈ پر ضلعی حکومت کی ملکیت پر قبضہ کی کوشش ناکام ،5افراد گرفتار ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کو رات 2 بجے کے قریب اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ دلہ زاک ر وڈ پر ضلعی حکومت کی ملکیت 8 مرلہ پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی جارہی ہیں اور پلاٹ پر تہہ خانہ بنانے کی غرض سے بھاری مشینری کے ذریعے کھدائی جاری ہے ، اطلاع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر کوارڈنیشن صاحبزادہ محمد طارق کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے جس پر ڈائریکٹر کوارڈنیشن صاحبزادہ محمد طارق نے ڈائریکٹر پراپرٹی کامران خان اور پہاڑی پورہ پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکر موقع پر موجود پانچ افراد کو گرفتارکرکے مشینری قبضہ میں لے لی اور پانچوں افراد کے خلا ف تھانہ پہاڑی پورہ میں ایف آئی آر درج کرائی ، جبکہ پلاٹ پر ضلعی حکومت نے سیکیورٹی سٹاف کو تعینات کرکے پلاٹ کی حفاظت کے احکاما ت جاری کئے کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خا ن نے گرفتار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی حکومت کی ملکیتی جائیداد عوام کی امانت ہے جس کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائے جائیگی ، ضلعی حکومت کی ملکیتی جائیدار کو کارآمد بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں تاکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام کے فلاح و بہبود پر خرچ کئے جاسکیں

مزید : پشاورصفحہ آخر