صوابی ،ناروا لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کیخلاف عوام مشتعل

صوابی ،ناروا لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کیخلاف عوام مشتعل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)چھوٹا لاہور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ناجائز بلوں کے خلاف علاقے کے عوام نے جو احتجاجی مظاہرہ کر کے یار حسین لاہور روڈ کو بند رکھا تھا عوامی احتجاج نے رنگ لا کر واپڈا نے تمام مطالبات حل کرنے کا اعلان کیا اصلاحی جر گہ لاہور کے صدر حاجی زیبار خان کی قیادت میں عوام نے گذشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر اے سی چھوٹا لاہور اور ڈی ایس پی محمد اقبال نے ایس ڈی او سب ڈویژن اور دیگر آفسران کو طلب کر لیا اور علاقہ کے مشران کی موجودگی میں ڈی ایس پی کی بدولت واپڈا نے لوڈ شیڈنگ کم کرنے ، وولٹیج کو پورا کر نے اور اوربلنگ کے خاتمے کا اعلان کیا انہوں نے ڈی ایس پی لاہور محمد اقبال خان او راے سی لاہور کے خدمات کو سراہا #