کوہاٹ،ڈسٹرکٹ کونسل اراکین کا بجٹ اجلاس کے دوسرے روز بھی بائیکاٹ

کوہاٹ،ڈسٹرکٹ کونسل اراکین کا بجٹ اجلاس کے دوسرے روز بھی بائیکاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کونسل کوہاٹ کا بجٹ اجلاس جمعہ کے روز کونسل کے پریذائڈنگ آفیسر حاجی عبدالرشید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔بجٹ اجلاس کے دوسرے روزبجٹ 2018-19پر بحث شروع کرتے ہوئے حکومتی بنچوں کے کونسلرمحمد اقبال نے کہا کہ پچھلے اے ڈی پیز کی عدم تکمیل کے خلاف گزشتہ روز کے کونسل کے متفقہ بائیکاٹ کے باوجود متعلقہ فورم کی جانب سے ضلع ناظم یا کونسل کے ساتھ تاحال کوئی رابطہ نہیں کیاگیا ہے جب تک کونسل کو اس سلسلے میں یقین دہانی نہیں کرائی جاتی کونسل سے 2018-19کے بجٹ کی منظوری نہیں دی جانی چاہئے لہذا وہ خود بھی واک آؤٹ کرتے ہیں اور ایوان سے بھی بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جاتاہے جس پرپورے ایوان نے ان کاساتھ دیااور اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ختم ہوا۔بعد ازاں پریذائڈنگ آفیسر نے پیر تک اجلاس کی کارروائی ملتوی کردی۔