ڈیرہ میں ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت بیوٹیفیکیشن پروگرام کے حوالے سے اجلاس

ڈیرہ میں ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت بیوٹیفیکیشن پروگرام کے حوالے سے اجلاس

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)بیو ٹیفکیشن پروگرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کی صدارت میں اجلاس کاانعقادکیاگیاجس میں سرکاری اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کوحکام نے بیوٹیفکیشن پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی اورجاری منصوبوں کے حوالے سے بتایا۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی نے حکام کوکام کی رفتارکوتیزکرنے اورکام کی کوالٹی کو بہتربنانے کی ہدایات جاری کیں ۔ میڈیا سے گفتگوکے دوران ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی نے بتایاکہ بیوٹیفکیشن پروگرام کافیزون مکمل ہوچکاہے جبکہ فیز ٹوبھی تکمیل کے مراحل میں ہے جس کے بعد فیز تھری میں مزید کام کا آغازکیاجائے گا ۔ اس پروگرام کے تحت دریائے سندھ کے کنارے عوام کی تفریح کے لیے نخلستان پارک قائم کردیاگیاہے جبکہ موسمیات روڈکودورویہ تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ کی تعمیر اورسٹریٹ لائٹس بھی لگائی جارہی ہیں اسی طرح دریائے سندھ کے کنارے فوڈ سٹریٹ کی تعمیرتیزی سے جاری ہے جہاں پر ہماری کوشش ہوگی کہ لاہور اورپشاورسے بڑی پارٹیوں کولاکرفوڈ سٹریٹ میں کام کے مواقع فراہم کیے جائیں ۔ دریائے سندھ کے کنارے اورتھویافاضل کے ساتھ دوتفریحی پارکس تعمیر کیے گئے ہیں اسی طرح دھپانوالہ بندجوبھکراورقریشی موڑ کوملاتاہے کودورویہ کرنے کاکام جاری ہے جس سے نہ صرف ٹریفک کارش کم ہوگابلکہ ایکسیڈنٹ بھی کم ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ بیوٹیفکیشن پروگرام کے تحت تیس چھوٹی بڑی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پرگرین بیلٹس ، باب ڈیرہ کی تعمیر اورچوگلیہ کی تزئین آورائش تعمیر بھی کی گئی ہے۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر