عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ بنوں کی اولین ترجیح ہے :ڈپٹی کمشنر بنوں

عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ بنوں کی اولین ترجیح ہے :ڈپٹی کمشنر بنوں

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغرضلعی انتظامیہ بنوں کی کوششوں سے جانی خیل عوام کے مسائل کی نشاندہی اور حل کیلئے جرگہ منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر، پاکستان آرمی کے ڈپٹی کمانڈر ، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن وزیر اشفاق خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ جان اور جانی خیل ، بکاخیل اور نرمی خیل کے مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ بکاخیل ، نرمی خیل اورجانی خیل کے مشران پر مشتمل 45رکنی کمیٹی ممبران نے اپنے مطالبات پیش کئے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا کہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو مذاکرات سے حل نہ ہوسکے، جانی خیل عوام نے فورسز کیساتھ ملکر قیام امن کیلئے قربانیاں دیں اب پہلے سے بہتر ماحول ملے گا ، عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ بنوں کی اولین ترجیح ہے اس قسم کے قومی جرگے بار بار منعقد کئے جائینگے تاکہ ہر قسم کے مسائل مل بیٹھ کر حل ہوسکیں جبکہ ملک کے امن پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دینگے جانی خیل کے عوام اور مشران نے ضلعی انتظامیہ بنوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اس کیساتھ ہمیشہ ملکر ہر قسم کی دہشت گردی اور مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم کیا جبکہ پاکستان آرمی کی طرف سے علاقے میں امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کیلئے تحریری طور پر معاہدہ کرنے پر اتفاق ہوا اور ساتھ ملکر علاقے کا امن بحال رکھنے کا عزم کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر