ایبٹ آباد ،ڈی پی او عباس مجید مروت نے د رخت لگا کر شجرکاری مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا
ایبٹ آباد( نامہ نگار)ایبٹ آباد پولیس ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید مروت کی ہدایت پر ضلع بھر کے تھانہ جات ، چوکیات ، پولیس املاک میں پولیس افسران کی طر ف سے درخت لگا کرشجر کاری مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیاضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید مروت کی ہدایت پر ضلع بھر کے تھانہ جات ، چوکیات اور پولیس املاک میں شجر کاری مہم سال 2018کے سلسلے میں دوسرے مرحلے کے دوران ضلع ایبٹ آباد میں درخت لگائے گئے ۔ اس سلسلے میں چاروں سرکلز کے ڈی ایس پیز نے اپنے اپنے دفاتر کے اردگرد کے ایریا میں مختلف قسم کے درخت لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اسی طرح ضلع بھر کے تھانہ جات و چوکیا ت میں متعلقہ ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج صاحبان نے سینکڑوں کی تعداد میں مختلف اقسام کے درخت لگائے ۔ اس سے قبل ایڈیشنل ایس پی سونیا خان نے پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا شجر کاری مہم کے دوران ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد ، اے ایس پی ایبٹ آباد ، آر آئی پولیس لائینز اور دیگر ہیڈکوارٹرز میں واقع تمام شعبہ جات کے افسران اور جوانوں نے حصہ لیتے ہوئے درخت لگائے ۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے بتایا کہ شجر کاری مہم کے دوران پولیس لائنز اور اس سے ملحقہ پولیس ایریا میں ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد کی زیر نگرانی شجرکاری مہم کے پہلے مرحلے میں سینکڑوں کی تعداد میں مزید دیار ، چنار، چیڑھ اور پھلدار درخت لگائے گئے ہیں جن کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ تھانہ جات ،چوکیات و دیگر پولیس املاک کے ایریا میں مزید درخت لگائیں۔